10 اگست 2013 - 19:30
عراقی فوج کو شام کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے عراقی فوج کو شام کی سرحد کے قریب سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ابنا: سلفی وہابی دہشت گردوں نے عراق میں حالیہ بم دھماکوں میں 1000 سے زائد عراقی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے اور امریکہ کے عراق سے انخلاء کے بعد دہشت گردوں کے حملوں میں اضآفہ ہوگیا ہے۔ عراقی حکومت نے بغداد میں بھی ایک سکیورٹی منصوبہ پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کا نفاذ آئندہ ماہ سے ہوگا۔ عراقی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں کو علاقائي عرب ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔...../169